اہم خبریں

وفاقی حکومت سے متعلق معاملات پر یوٹیوبرز جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے متعلق معاملات پر یوٹیوبرز جھوٹا پروپیگنڈا کرتے رہے۔ پاکستان کی سالمیت کی جنگ میں دشمن کا بیانیہ اپنانا ناقابلِ قبول ہے۔ نیشنل انٹرسٹ سے اوپر کوئی مفاد نہیں ہو سکتا۔
پاکستانی فوج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔ پاکستان کی قیمت پر ڈالر کمانا ناقابل معافی جرم ہے۔ یوٹیوبرز اپنے چینلز پر کہی باتوں سے مکر نہیں سکتے، سب ریکارڈ پر ہے۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
رافیل گرنے سے لے کر پاکستان کی حکمت عملی دنیا نے تسلیم کی۔ کتابیں مارنے اور وزیراعظم کے خلاف بدزبانی سب نے دیکھی۔ گالی کا جواب گالی سے دیا جائے گا، سر جھکا کر گالیاں سننا اب ممکن نہیں۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ میں بدتمیزی کی تمام حدیں پار کیں۔ ہم نے صرف نعرے لگائے، اپوزیشن نے مارپیٹ اور گلے پکڑنے تک کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے ہی پارلیمانی راہیں بند کیں، آج مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں سیاسی انتقام کا شوق نہیں، لیکن آئینی دائرے میں جواب دیا جائے گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی واپسی سے سیاسی منظرنامے میں بڑا اثر آئے گا۔ ان کا بین الاقوامی رتبہ اور خاندانی پس منظر تحریک انصاف کو تقویت دے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی واپسی سے پارٹی ورکر کو نیا حوصلہ ملے گا۔
سیاسی توازن جو حکومت کے حق میں تھا، اب تبدیل ہوتا نظر آئے گا۔ پانچ اگست کے قریب بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی آمد حکومت کے لیے چیلنج ہوگی۔ ان کی امریکہ روانگی اور ممکنہ ملاقاتیں سیاسی اہمیت اختیار کر جائیں گی۔
پاکستان کی سیاست میں جو جمود تھا، اس میں نئی جان پڑنے کے امکانات ہیں۔ تحریک انصاف کو اب اتحادی سیاست اپنانا ہوگی۔ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے اور نئے الیکشن کی راہ ہموار کرے۔
جمہوریت، آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر ملک جبر سے چلایا جا رہا ہے۔ مخصوص نشستیں لینے کے بعد جمہوریت کے دعوے دار حیثیت کھو بیٹھے ہیں۔ پارلیمانی سیاست مکمل اقتدار نہیں دیتی، سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔ فضل الرحمان سے اتحاد ممکن تھا، انہیں سینیٹ میں نمائندگی دی جا سکتی ۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے اہم ترین خط لکھ دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں