کوٹ لکھپت ( اے بی این نیوز ) شاہ محمود قریشی سمیت اسیران نے کوٹ لکھپت جیل سے خط تحریر کر دیا۔ جن پارٹیوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے انہوں نے ہی اسے ختم کر دیا ۔ شاہ محمودقریشی نے لکھا کہ
طاقت کی لالچ اور بانی پی ٹی آئی اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان لوگوں نے جنرل باجوہ کی حمایت سے ریجیم چینج کی۔ آج ایسی حکومت ہے جو خود کو ہائبرڈ ریجیم کہنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ کاش آج بینظیر زندہ ہوتیں اور دیکھتیں بلاول آئین کیساتھ کیا کر رہے ہیں ۔
دونوں جماعتوں نے26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو کمزور کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ نواز شریف آج شرم ساری محسوس کر رہی ہوں ۔ پیکا کے باعث میڈیا کی آزادی متاثر اور صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہائبرڈ ریجیم کو اکثریت دلوا دی اب گھر جا سکتے ہیں۔ چادر اور چار دیواری کی عزت اور بنیادی انسانی حقوق اب ختم ہو چکے۔ خط شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔
مزید پڑھیں :سیاست میں زلزلہ! عمران خان کے بیٹے حکومت کے خلاف تحریک میں شامل، رؤف حسن کا انکشاف