اہم خبریں

رانا ثناءاللہ کے بیان پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا شدید ردعمل سامنے آ گیا،بیان کو بڑ ھک قرار دیدیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) رانا ثناءاللہ کے بیان پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے رانا ثناءاللہ ے بیان کو بھڑکیں قرار دے دیا ۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ رانا ثناء نے مہاجرین نشستوں پر حکومت و انتظامیہ کے زور کی بات کی۔

رانا ثناءاللہ کا مؤقف غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ ن لیگ کے چند رہنما ایسے تنقید کر رہے جیسے پورے پاکستان میں ان کی حکومت ہو۔ ن لیگ صرف ایک نشست اثر و رسوخ سے اور ایک پارٹی پلیٹ فارم سے جیت سکی۔ ن لیگ کو صرف ایک صوبے میں بھی پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں ملی۔

سندھ میں دو تہائی اکثریت، بلوچستان میں حکومت، جی بی و آزاد کشمیر میں ن لیگ سے زیادہ نشستیں۔ سینیٹ میں اکثریت اور پنجاب میں فیصلہ کن نمبرز بھی ہمارے پاس ہیں۔ ن لیگ کی آزاد کشمیر قیادت صرف بڑھکیں مار کر کارکنوں کو بہلا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے دو ہفتوں میں چھ نشستیں کنفرم کر لیں، مزید سرپرائز دیں گے۔ الیکشن کا وقت آئے گا تو ن لیگ کو اندازہ ہو جائے گا۔ یہ بازو پہلے بھی آزمائے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :سیاست میں زلزلہ! عمران خان کے بیٹے حکومت کے خلاف تحریک میں شامل، رؤف حسن کا انکشاف

متعلقہ خبریں