اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے تحریک کو لیڈ کرنے نہیں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو روزانہ 22 سے 23 گھنٹے کمرے میں بند رکھا جا رہا ہے۔
بانی کے قانونی و انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جا رہے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ قاسم اور سلیمان کی والد سے بات بھی عدالتی حکم کے باوجود نہیں کرائی گئی۔
جیل مینول اور آئین کے تقاضے مکمل طور پر نظر انداز کیے گئے۔ اس وقت کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں ہو رہا۔ سوشل میڈیا پر پارٹی میں انتشار کی کوششیں ناکام رہیں گی۔ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں مکمل متحد ہے۔
اگر اختلاف ہوتا تو پارٹی کب کی بکھر چکی ہوتی۔ سسٹم کے پی میں مرضی کی حکومت لا کر اپنی پسند کے فیصلے کرنا چاہتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام حکومتی عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہوں گے۔
مزید پڑھیں :دریائے سندھ میں طغیانی، بھکر کے نشیبی علاقے زیر آب، سینکڑوں ایکڑ فصلیں متاثر