اہم خبریں

دریائے سندھ میں طغیانی، بھکر کے نشیبی علاقے زیر آب، سینکڑوں ایکڑ فصلیں متاثر

کراچی ( اے بی این نیوز        )دریائے سندھ میں طغیانی، بھکر کے نشیبی علاقے زیر آب، سینکڑوں ایکڑ فصلیں متاثر ہو گئیں۔ سیلاب میں پھنسے 15 افراد ریسکیو، مزید 10 کے لیے آپریشن جاری۔ پولیس اور عوام نے مل کر جانوروں اور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
کماد، چاول، مکئی سمیت اہم فصلیں سیلاب کی زد میں، زراعت کو شدید نقصان۔ پولیس انسانیت کی خدمت میں مصروف، سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد جاری۔ ادھر دوسری جانب بلوچستان میں آج رات سے شدید بارشوں کی پیش گوئی۔ 10جولائی تک بلوچستان کے مختلف میں موسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔ بارکھان ،کوہلو ،موسیٰ خیل ،ڈیرہ بگٹی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ لورالائی ،ژوب ،قلات ،خضدار کے برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ لسبیلہ ،آواران ،پنجگور ،تربت کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ چلاس میں سلابی صورتحال کے باعث شاہراہ قراقرم بند۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیرمرمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے تباہی مچادی۔

مزید پڑھیں :لاہور،کراچی اور اب راولپنڈی کی 86 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، فوری خالی کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں