اہم خبریں

لاہور،کراچی اور اب راولپنڈی کی 86 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، فوری خالی کرنے کا حکم

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )راولپنڈی میں 86 خستہ حال عمارتیں خطرناک قرار، فوری خالی کرنے کا حکم۔ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو انخلاء کے نوٹس جاری۔ جب کہ خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔پنجاب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لاہور میں 84 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی۔ بارہ سے زائد عمارتیں خالی کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے 86 خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے عمارت مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ 15 روز میں خستہ حال عمارتوں کی مرمت کریں یا خود گرائیں۔

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں یا زلزلے کے باعث خستہ حال عمارتوں کے گرنے سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ نوٹس پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت مالکان کو جاری کیے گئے ہیں، نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

خستہ حال عمارتیں بھابڑا بازار، لنڈا بازار، سید پوری گیٹ، راجہ بازار، موچی بازار، ڈنگی کھوئی اور دیگر علاقوں میں واقع ہیں، جبکہ میونسپل کارپوریشن شہر بھر میں مزید خستہ حال عمارتوں کا سروے کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :200 یونٹس تک کا بل 5000 روپے اور 201 یونٹس کا بل 15000 روپے ؟ سوالات اٹھ گئے

متعلقہ خبریں