اہم خبریں

ٹرمپ نے 14ممالک سے نئی تجارتی جنگ چھیڑ دی،25سے 40فیصد تک ٹیرف کا اعلان،جاپان کا اظہار افسوس

واشنگٹن (  اے بی این نیوز   )ٹرمپ نے 14ممالک سے نئی تجارتی جنگ چھیڑ دی،25سے 40فیصد تک ٹیرف کا اعلان۔ امریکی صدر نے جاپان ،جنوبی کوریا ،ملیشیا سمیت کئی اہم اتحادیوں کو خبردار کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ
یکم اگست سے سخت ٹیرف نافذ ہوں گے ،رعایت صرف تجارتی رعایت کے بدلے۔ جاپان اور جنوبی کوریا پر 25فیصد ٹیرف ،میانمار اور لاؤس پر 40فیصد تک ڈیوٹی عائد کر دی گئی۔
کمبوڈیا ،تھائی لینڈ پر 36فیصد ،بنگلہ دیش ،سربیا پر 35فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا۔
جنوبی افریقہ ،بوسنیا پر 30فیصد ،انڈونیشیا پر 32فیصد تک ٹیرف لگادیا گیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ممالک نے امریکی مصنوعات کی راہ میں رکاوٹیں ختم کیں تو نرمی ممکن ہے۔ ٹیرف تعلقات کی نوعیت کے مطابق اوپر نیچے ہوسکتے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ
امریکی فیصلہ افسوسناک ہے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا ،ملیشیا نے امریکی دباؤ کے باوجود بات چیت کا عندیا دے دیا۔ ٹرمپ کے اقدام کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں 0.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں :اب مذاکرات نہیں ہوں گے عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کی تاریخ کا اعلان کردیا،جانئے کب سے تحریک کا آغاز ہو گا

متعلقہ خبریں