لاہور ( اے بی این نیوز ) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹبر الگ، بشریٰ بی بی کا الگ ملاقاتیں کرتا ہے۔ علیمہ خان بتائیں، کیا جیل میں جلسے کا انتظام کیا جائے؟
وکیل ، رشتے دار سب الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ لاہور میں وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان قانون کی حکمرانی کا ثبوت ہے۔ پنجاب میں قانون اب سب کے لیے برابر ہے، کوئی مقدس گائے نہیں۔ ماضی میں خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر وارڈن اور ڈی پی او ہٹائے گئے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑنے کا خدشہ موجود ہے
