راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سب تحریک پر فوکس کریں۔ بانی نے کہا پاکستانی اپنی آزادی اور رول آف لاء کے لیے کھڑے ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا سب ظلم کیخلاف کھڑے ہوں۔ ہم بھی اپنی جماعت کے ساتھ تحریک کا حصہ بنیں گے۔ بانی نے کہا جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ عہدوں سے ہٹ جائیں۔
’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ کو حکومت مخالف تحریک تیز ہو جائے۔تحریک انصاف کے بانی کی بہن نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس دن عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ قوم میرے لیے نہیں اپنی آزادی کے لیے نکلی ہے۔ کیونکہ قانون کی حکمرانی 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دفن ہو چکی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ اب حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، صرف تحریک چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے عاشورہ کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں :پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لمبی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں، مریم نواز