اہم خبریں

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لمبی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں، مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں ریکارڈ مدت میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ 30 سال سے نظرانداز سڑکیں اب تعمیر ہو چکی ہیں۔ سی اینڈ ڈبلیو ٹیم نے مثالی کارکردگی دکھائی۔
روات سے موٹر وے چوک تک سگنل فری کاریڈور مکمل ہوگیا۔ یومیہ 2لاکھ گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں۔ یہ منصوبہ پنڈی کے شہریوں کے لیے گیم چینجر ہے۔ پچاس ارب روپے مالیت کے 53 میں سے 50 منصوبے مکمل کیے گئے۔
پنجاب کے پانی کے مسائل کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے لمبی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں۔ پوٹوہار ریجن میں چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے تاکہ کسانوں کو پانی مہیا ہو۔ ہر شہر کو واسا کی مشینری اور عملہ فراہم کیا جائے گا۔ اگلے 12 ماہ میں عوام کو ایک بہتر پنجاب ملے گا۔

مزید پڑھیں :شہباز شریف نے قطری شہزادی، کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں ،سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

متعلقہ خبریں