اہم خبریں

شہباز شریف نے قطری شہزادی، کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں ،سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام ۔ شہباز شریف نے قطری شہزادی، کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کو پاکستانی کوہساروں ،سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ
مجھے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں ،سیاحت کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ نانگا پربت پر کوہ پیمائی کرنے کے ان کے حالیہ کارنامے پر میری دلی مبارکباد،یہ واقعی متاثر کن ہے!
ان کی کامیابی ہمت اور عزم کا ایک طاقتور پیغام دیتی ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے.

مزید پڑھیں :اسلام آباد: مقامی عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں