اہم خبریں

خون سفید ہو گیا، عدالت میں بیٹے نے ماں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

سوات (اے بی این نیوز)سوات میں غیرت کے نام پر ایک اور افسوسناک واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ کبل کی عدالت میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بیٹے نے اپنی ہی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ماں دارالامان سے عدالت میں پیشی کے لیے لائی گئی تھی، جہاں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، خاتون عدالت میں اپنے کیس کے سلسلے میں پیش ہونے آئی تھی جب اس کے بیٹے رومل خان نے اچانک اس پر فائر کھول دیا۔ گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی ابتدائی وجہ “غیرت” بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل محرکات کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا

مزید پڑھیں :اسلام آباد: مقامی عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں