لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔
مزیدپڑھیں:جعلی اور غیر معیاری ادویات کی جدید آلات سے نگرانی کا فیصلہ