اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی نگرانی کیلئے ہینڈ ہیلڈر اینالائزر خرید لئے گئے، اینالائزر مشین چالیس سیکنڈ میں جعلی اورغیر معیاری دوا کی نشاندہی کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی جدید آلات سے نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
فارمیسی سروسز اور ڈرگ کنٹرول کو جدید آلات موصول ہوگئے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ڈی سی نے ادویات کی جانچ کیلئے ہینڈ ہیلڈر یمن اینالائزر خریدے ہیں، اینالائزر مشین 40سیکنڈ میں جعلی اورغیر معیاری دوا کی نشاندہی کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی سی میڈیسن اینالائزر مشین کا حامل ملک کاپہلا یونٹ ہے، پی ایس و ڈی سی یونٹ کی میڈیسن اینالائزر مشینوں کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔
ریمن اینالائزر سے ادویات ، خام مال، مارفین و منشیات کی جانچ ہو سکے گی، اس مشین میں 12ہزار 200مالیکیولز کی ڈائریکٹری فیڈ ہے،ذرائع
امریکی کمپنی کی تیارکردہ ریمن اینالئزر کی قیمت ایک کروڑ 60لاکھ روپے ہے اور ملکی فارما انڈسٹری ادویات سازی میں 1400مالیکیولز استعمال کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریمن اینالائزر سےمحفوظ ، معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے گی اور پی ایس ڈی سی ریگولیٹری صلاحیت میں بہتری آئے گی۔
اس کی خریداری پی ایس ڈی پی کے تحت ہوئی ہے اور اس منصوبہ کا پی سی ون کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کا تیارکردہ تھا۔
مزیدپڑھیں:یورپی ملک کا اسلام آباد میں ویزا سروسز شروع کرنے کا اعلان