مری(نیوز ڈیسک)ملکہ کوہسار مری میں موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور بادل زمین پر آگئے۔
سیاحتی مقام مری میں بادل زمین پر اتر آئے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی اور ٹریفک پولیس نے سفری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
موسم خوشگوار ہونے پر سیاح مری پہنچ گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے چوبیس گھنٹوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
مری میں درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔
دریائے سندھ، کابل، چناب، جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے اور تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے چناب پر مرالہ و خانکی، دریائے جہلم پر منگلا کے مقام پر سیلاب کا امکان ہے جبکہ نوشہرہ، سوات، پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں درمیانے درجے کے سیلاب سے پیر پنجال نالے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے پہاڑی نالوں میں بہاؤ میں شدت کا امکان ہے جبکہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
مزیدپڑھیں:ایف آئی اے میں بڑے تبادلے: لاہور کے متنازعہ ڈائریکٹر سرفراز ورک بالآخر تبدیل