اہم خبریں

11 محرم الحرام کا جلوس نور پور شاہاں سے برآمد ہوگا، شہری مارگلہ روڈ، کشمیر چوک اور مری روڈ استعمال کریں

اسلام آباد (اے بی این نیوز)11 محرم الحرام کا جلوس نور پور شاہاں سے برآمد ہوگا۔ جلوس دربار بازار روڈ سے ہوتا ہوا امام بری دربار تک جائے گا۔ جلوس کا اختتام نوازش شاہ کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
ٹی کراس قائد اعظم یونیورسٹی روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ ٹی کراس چوک بری امام پر بھی ٹریفک بندش رہے گی۔ شہری مارگلہ روڈ، کشمیر چوک اور مری روڈ استعمال کریں۔ سی ٹی او نے کہا کہ
جلوس کے اطراف غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں ۔
گاڑیاں صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں پارک کریں ۔ شہری ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ امن و امان اور روانی کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔

مزید پڑھیں :بھارتی فوج میں پھوٹ! آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد فوجی خاندانوں کی چیخ و پکار

متعلقہ خبریں