تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔
اسرائیل نے ایران پر امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کیلئے رکھا ہوا ہے؟۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف اندرونی اور محلاتی سازشیں بے نقاب،سیاسی میدان سے باہر کرنے کی مذموم کاوشیں سامنے آگئیں