گوجرانوالہ (اے بی این نیوز) تھانہ لدھیوالاوڑائچ کے حوالات سے 5ملزمان فرار،پولیس کے مطابق ملزمان مویشی چوری کے شبہ میں زیرحراست تھے۔ ملز مان حوالات توڑ کرتھانے کی چھت پر پہنچے۔
چھت سے ملزمان دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اترگئے۔ ملز مان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں :ٹیکساس میں قیامت خیز بارشیں اور سیلاب، ہلاکتیں 69 تک پہنچ گئیں، صدر ٹرمپ نے آفت زدہ قرار دے دیا