لاہور ( اے بی این نیوز ) محرم الحرام کے جلوسوں میں 5148 عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ، 189 ہسپتال منتقل کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 3445 بڑے جلوس و مجالس کو ریسکیو و میڈیکل کور فراہم کردیاگیا،ترجمان کے مطابق پنجاب میں 12000 سے زائد ریسکیورز، لاہور میں 1350 اہلکار تعینات کئے گئے۔ ریسکیو 1122 کے 815 ایمبولینسز، 2039 موٹر بائیک اور 360 ریسکیو وہیکلز ہائی الرٹ۔ لاہو، 56 اجتماعات میں 408 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ، 4 کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
فیصل آباد, 272 اجتماعات میں 249 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ، 11 ہسپتال منتقل، ملتان: 148 مجالس و جلوسوں میں 295 عزاداروں کو طبی امداد، ایک ہسپتال منتقل کئے۔ راولپنڈی، 133 اجتماعات میں 111 کو فرسٹ ایڈ، 7 کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
گوجرانوالہ: 99 اجتماعات میں 368 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ، 9 ہسپتال منتقل۔ جھنگ، 154 مجالس و جلوس میں 436 کو فرسٹ ایڈ، 3 کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جہلم، 90 اجتماعات میں 275 کو فرسٹ ایڈ، 4 ہسپتال منتقل۔ دیگر اضلاع میں 3006 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ، 150 ہسپتال منتقل کئے گئے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے خلاف اندرونی اور محلاتی سازشیں بے نقاب،سیاسی میدان سے باہر کرنے کی مذموم کاوشیں سامنے آگئیں