اہم خبریں

لیاری میں خطرے کی گھنٹی! ایک اور عمارت گرنے کو تیار؟

کراچی (اے بی این نیوز   )لیاری میں ایک اور عمارت گرنے کا خطرہ۔ کراچی: لیاری میں ایک اور عمارت گرنے کا خطرہ، آگرہ تاج میں 7 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ مذکورہ خستہ حال عمارت کو تاحال خالی نہیں کیا گیا، شہری اب بھی وہاں رہائش پذیر ہیں۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ خستہ حال عمارت میں 12 یونٹ ہیں، عمارت میں 10 کے قریب خاندان رہائش پذیر ہیں۔ اس 7 منزلہ عمارت کو اپریل میں خستہ حال اور رہائش کے لیے ممنوع قرار دیا گیا تھا، بلڈر نے حال ہی میں اس عمارت کو پینٹ کروا کر نئی بنانے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد دب گئے اور خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا تاہم ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑ ھیں :خطرے کی گھنٹی! چین نے دے دی ایٹمی جنگ کی کھلی وارننگ

متعلقہ خبریں