کراچی ( اے بی این نیوز )لیاری سانحہ پر بہت دکھی ہوں ۔ ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا 480سے زائدبلڈنگ خطرناک قرار دی گئی ہیں۔ کل والی بلڈنگ اجازت کے بغیر بنی ہے ۔ ان کو سزا دیں گے۔ ہمار ی پہلی کوشش تھی کہ لوگوں کوزندہ نکالیں۔ بلڈنگ گرنے کے حوالے سے کل تفصیلی میٹنگ کریں گے۔ متاثرہ بلڈنگ کے حوالے سے جوبھی ملوث ہوا اس کو سزا دی جائے گی۔کراچی میں لیاری ریسکیو آپریشن جاری۔ بچی اور14 سالہ لڑکے کی لاشیں نکال لی گئیں۔
مرنے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ 9 خواتین 14 مرد وں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہو نے کی اطلا ع۔ عما رت میں 12 خا ندان آ با د تھے۔ لیاری کے علاقے میں ایک اور بلڈنگ گرنے کا خدشہ۔ آگرہ تاج کے علاقے میں 8 منزلہ رہائشی عمارت ا رحا آرکیڈ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکام نے مسماری کا کام شروع کردیا۔ مکینوں کاعمارت خالی کرنے سے انکار۔ کہا پہلے ہمیں گھر جیسی متبادل رہائش دی جائے۔
ایس بی سی اے حکام نے ارحا آرکیڈ کو سیل کر دیا۔ عمارت کو 15 روز میں مکمل مسمار کر دیا جائے گا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاری آگرہ تاج کالونی میں ٹیڑھی ہونے والی عمارت کے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کلری تھانے میں درج مقدمے میں بلڈر منصور شاہ اور نامعلوم ٹھیکیدار کو نامزد کیا گیا
مزید پڑ ھیں :ملک بھر یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے