اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں 4836 جلوس ، 5480 مجالس منعقد،1301 علاقے انتہائی حساس قرار، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں مرکزی مانیٹرنگ سیل کا صوبائی حکومتوں کے کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ اور اطلاعات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی،طلال چودھری اور سیکرٹری داخلہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں.وزیراعظم کو ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے. اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ،آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سخت ترین حفاظتی اقدامات
اسلام آباد میں آج 54 مجالس، 12جلوس ،پنجاب میں 2502 مجالس ،3025 جلوس نکالے جا رہے ہیں سندھ میں عزادار 1040 مجالس،1039جلوس اور خیبرپختونخوامیں 735 مجالس و 257 جلوس نکال رہے ہیں۔بلوچستان میں 32 مجالس، 24 جلوس،گلگت بلتستان میں 1070 مجالس ،141 جلوس نکالے جارہے ہیں
آزاد کشمیر میں 47مجالس ،41 جلوس انعقاد پذیر ہوں گے۔9 ویں محرم کی طرح یوم عاشور پر بھی امن و امان کیلئے تمام فورسز اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہیں۔ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر کریک ڈاؤن جاری ہے یوم عاشور پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں، انشااللہ عاشورہ محرم بخیر و عافیت گزرے گا۔ فوج، رینجرز،پولیس ، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں :آپریشن سندور: بھارت نے ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے کر اپنی شکست کا اعتراف کرلیا
