اہم خبریں

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ : محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے
ساتھ ہی ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، مہمند، چترال،خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، ایبٹ آباد، پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، صوابی، مردان، کوہستان، شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لہٰذا سفر پر نکلنے سے قبل صورتحال کی مکمل تصدیق کریں۔

اسے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، زیارت، بولان، ژوب، قلات، مستونگ، خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔
مزیدپڑھیں:محسن نقوی نے صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

متعلقہ خبریں