اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہونے لگے۔کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔مشال نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟ مشال نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟
مزید پڑھیں:اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا: سلمان اکرم
