اہم خبریں

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا26 واں یوم شہادت آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)کارگل کے معرکے میں جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کرنے والے نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یومِ شہادت آج نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

کیپٹن کرنل شیرخان شہید نےنومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے،جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پرلائن آف کنٹرول پرخدمات انجام دینے کے لیےخود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات ہوئے۔

28 جون 1999ء کو بھارتی فوج نے کارگل کے دراس سیکٹر پر بھرپور حملہ کیا، مگر کیپٹن شیر خان کی قیادت میں محض 14 جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے قدم اکھاڑ دیے۔5 جولائی 1999ء کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وہ آخری سانس تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے اور شہادت کے وقت بھی ان کی انگلی بندوق کے ٹریگر پر تھی۔کیپٹن کرنل شیرخان کی شہادت پر فیلڈمارشل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اورمسلح افواج نے خراج عقیدت پیش کیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شدیدمشکلات کاسامنا کرتےہوئےبہادری کامظاہرہ پاک فوج کی بہترین روایات کاعکاس ہے،کیپٹن کرنل شیرخان شہید نےملکی سالمیت کا دفاع کرتےہوئےلازوال قربانی دی۔

شہیدکیپٹن کرنل شیرخان کی میراث عوام کےدلوں میں زندہ ہےجونسلوں کی رہنمائی کرےگی،اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتےہیں،تمام خطرات کیخلاف وطن کےدفاع کےعزم کااعادہ کرتےہیں، اس دن مسلح افواج وفاداری،جرات اور اقدار کوبرقرار رکھنے کے عہد کی تجدیدکرتی ہیں۔
9 مزید پڑھیں: محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات ،راستے سیل

متعلقہ خبریں