راولپنڈی (اے بی این نیوز)8 محرم الحرام کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر زینب پر اختتام پذیر ہو گیا۔ عزاداران کی بڑی تعداد نے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا ۔ جلوس میں جھولا شہزادہ علی اصغر علیہ السلام،علم شہنشاہ وفا غازی عباس تھام رکھے تھے ۔
عزاداروں نے ہاتھوں میں سقائے سکینہ مشق اٹھا رکھا تھا۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات رکھے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق جلوس، مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔
جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا تھا۔ سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ راولپنڈی میں روایتی قدیمی جلوس عزا 72تابوت کمال آباد کینٹ سے امام بارگاہ قصر زینب تک نکالا گیا عزاداران شہدائے کربلا کو پرسہ دیتے اور ماتم داری کرتے یاد کرتے رہے کربلا میں آج ہی کے دن مشق و علم تھاما حضرت عباس پر یزیدی لشکر نے نیزوں اور تیروں کی بارش کی وفا کے پیکر نے بازوں کے زخمی ہونے کے بعد مشق دانتوں میں لے لیا اور اپنے بھائی امام شہداء کے ہاتھوں میں شہادت پائی۔
مزید پڑھیں :سونے کی قیمت کو لگا جھٹکا! فی تولہ کتنا کم ہو گیا؟ جانئے نئے ریٹ