اہم خبریں

سونے کی قیمت کو لگا جھٹکا! فی تولہ کتنا کم ہو گیا؟ جانئے نئے ریٹ

کراچی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں پاکستان میں سونے کی قیمت اچانک 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا فی تولہ 1500 روپے سستا ہو گیا ہے۔ایک تولہ سونا 1500 روپے کم ہو کر 355500 کا ہو گیا۔دس گرام سونا 1286 روپے سستا ہو کر 34783 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 3871 روپے پر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کا بڑا اعلان ’’آئی اے ای اے ‘‘سے مکمل علیحدگی، خطہ پھرکشیدگی کی لپیٹ میں

متعلقہ خبریں