اہم خبریں

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

آذربائیجان(اے بی این نیوز)پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا۔ خانکندی میں وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

آذربائیجان کے وزیر معیشت اور اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پاکستان کے اقتصادی شعبوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ معاہدہ تجارتی شراکت داری اور برادرانہ تعلقات میں تاریخی پیش رفت ہے۔

کامیاب اجلاس کے انعقاد پر الہام علیوف کو مبارکباد ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ الہام علیوف سے میری بہترین ملاقات ہوئی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں۔ پاکستان اور آذر بائیجان نے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے۔ مستقبل میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :حیران کن پیش رفت،اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام شرائط مان لیں، حماس کے جواب کا انتظار

متعلقہ خبریں