اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےالجزیرہ کوانٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ بھارت دہشتگردی کےہرواقعےپرجنگ کومعمول بناناچاہتاہے۔ جنگی رویہ بھارت اورپاکستان دونوں کےمفادمیں نہیں ہے۔
2ایٹمی طاقتوں کےدرمیان جنگ کاخطرہ پہلےسےزیادہ ہوگیاہے۔ موجودہ نسل کوماضی کی غلطیوں کی سزانہیں دےسکتے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پرخاموش نہیں رہ سکتا۔
بھارت نےپہلگام واقعےکےثبوت اپنےلوگوں اورعالمی برادری کونہیں دکھائے۔ پاکستان روزانہ دہشتگردی کانشانہ بن رہاہے۔
مزید پڑھیں :190 ملین پاؤنڈز کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری