اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ، 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
آرڈر میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر آئندہ سماعت کی تاریخ نہیں دی گئی۔
ارشد جاوید ایڈووکیٹ نے بتایا انہیں نیب کاسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ،نئے مقرر کردہ نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کیلئے مناسب وقت مانگا۔ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔
