اہم خبریں

بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کی اسناد تقسیم کی تقریب،46 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے

کوئٹہ ( اے بی این نیوز       ) کوئٹہ میں بلوچستان یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ انگیجمنٹ انیشیٹو کے تحت تقسیم اسناد اور انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔
وزیر اعلٰی نے ہونہار طلباء و طالبات کو ہنر مندی اور جدت پر مبنی تربیت مکمل کرنے پر اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 46 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفیکیشنز سے نوازا گیا۔

خصوصی بات یہ رہی کہ ملک کی نامور سافٹ ویئر کمپنیوں نے اس پروگرام میں تربیت حاصل کر نے والے 50 طلباء کے لیے نوکریوں اور انٹرن شپس کا اعلان کیا۔ اس پروگرام میں اب تک بلوچستان بھر سے 6000 سے زائد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانا تھا۔یہ انیشیٹو نہ صرف نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے بلکہ بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی کا بھی ضامن بن رہا ہے

مزید پڑھیں :عمران خان نےغلامی پر جیل کی قید کوتر جیح دیدی،10 محرم الحرام کے بعد تحریک کے آغاز کا حکم،عوام کو آزادی کیلئے نکلنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں