راولپنڈی ( اے بی این نیوز )علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔
تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی نے کہا ہے عوام آزادی کیلئے نکلیں۔ بانی نے کہا ہے غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔
بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ انکے مخالفت سوچ بھی نہیں سکتے۔ نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے 100،100بندہ ملنے جاتا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں :قبل از مسیح کی تاریخ دہرا دی گئی،روح فرسا دلدوز واقعہ،زمین کانپ اٹھی،جان کر آپ بھی لرز جائیں گے