پشاور ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جے یو آئی کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں۔ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں لیکن انہیں صرف 8مخصوص نشستیں دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت مخصوص نشستوں کی دوبارہ تقسیم سے متعلق احکامات جاری کرے اورحتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف سے روکا جائے۔
مزید پڑھیں :6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری