اہم خبریں

سات محرم کا مرکزی جلوس سائیں صادق کی رہائش گاہ سے برآمد ،راستے میں 6 دیگر ماتمی جلوس بھی اس میں شامل ہونگے

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      ) سات محرم کا مرکزی جلوس سائیں صادق کی رہائش گاہ سے برآمد ۔ راستے میں 6 دیگر ماتمی جلوس بھی اس میں شامل ہونگے ۔

جلوس صادق آبادچوک۔ شاہین چوک گلاس فیکٹری لپرویسی ہاسپٹل ظفر الحق روڈ سے ہوتا ہوا کمیٹی چوک پہنچے گا ۔

جلوس اقبال روڈ بویڑ بازار ٹرنک بازار فوارہ چوک ڈنگی کھوئی جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر فجر کی اذان کے وقت اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ۔

راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہوگی ۔ جلوس کے راستوں کوکنٹینرزاور دیگر رکاوٹوں سے سیل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم،مریض رْل گئے، امراض قلب کے مریضوں کی لمبی قطاریں، پریشانی کا شکار

متعلقہ خبریں