راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم ہونے پر مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں ۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں امراض قلب کے مریض شدید پریشانی کا شکار۔ آر آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
صحت کارڈ کی سہولت ختم ہونے کا سن کر مریض مایوس واپس لوٹنے لگے۔ جن مریضوں کی آج صحت کارڈ پر سرجری ہونی تھی وہ بھی پریشان ۔ متعدد امراض قلب کے مریضوں کے اسٹنٹ ڈالے جانے تھے وہ بھی واپس لوٹ گئے۔
جن مریضوں کے صحت کارڈ پر مختلف قسم کے ٹیسٹ ہونے تھے سرجری ہونی تھی وہ بھی پریشان۔ صحت کارڈ بند ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ چارجز ادا کرنے کو کہہ رہے ہیں، مریضوں کا شکوہ ایک اسٹنٹ ڈالنے کے 1 لاکھ 70 ہزار روپے مانگے جارہے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتا یا کہ
صحت کارڈ کی سہولت یکم جولائی سے بند ہے۔ مریضوں کا علاج صحت کارڈ سے اب ناممکن ہوچکا ہے۔ حکومتی سطح پر جب تک متبادل انتظام نہیں ہوتا مفت علاج ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں عام تعطیلات کا فیصلہ، وزیراعظم نے دیدی منظوری ،جانئے کون کون سے دن چھٹی ہو گی