اہم خبریں

وزیراعظم کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش سکول منصوبے منظور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )وزیراعظم کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش سکول منصوبے منظور، جاری اعلامیہ کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، تعلیم کے 6 منصوبے منظور کئے گئے۔
منصوبوں کی مجموعی لاگت 19 ارب 25 کروڑ روپے ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی۔ دانش سکولز قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع میں قائم ہونگے۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے۔ دانش سکولز پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب لائیں گے۔
سکولز میں اساتذہ کیلئے رہائش، جدید سہولیات بھی ہوں گی۔ بلوچستان حکومت کا دانش سکول منصوبوں میں 50 فیصد حصہ قابل تعریف ہے۔ دانش سکولز ڈیجیٹل تعلیم، کاروباری مہارت و قومی یکجہتی کو فروغ دیں گے۔
ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر، خواندگی بڑھانا قومی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت دانش سکولزکیلئے 50 فیصد فنڈز دے گی۔ دانش سکول ماڈل دیگر صوبوں کے لیے مثبت مثال ہے۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں عام تعطیلات کا فیصلہ، وزیراعظم نے دیدی منظوری ،جانئے کون کون سے دن چھٹی ہو گی

متعلقہ خبریں