اہم خبریں

صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

کوٹ لکھپت (اے بی این نیوز) سیاسی کارکن پی ٹی آئی راہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دو روز قبل دی جانے والی ضمانت کے بعد عمل میں آئی۔ عدالت نے صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہائی دینے کا حکم دیا تھا۔

جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد صنم جاوید کو آج جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھی جیل کے باہر موجود تھے۔ جیل سے نکلتے ہی صنم جاوید سیدھا اپنے گھر روانہ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ صنم جاوید کو کچھ عرصہ قبل مختلف سیاسی جلسوں اور مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید تھیں۔ ان کی رہائی کو سیاسی حلقوں میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ہم صرف عدالتوں کے ذریعے انصاف لیکر ہی باہر آئیں گے، یاسمین راشد

متعلقہ خبریں