کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گیے، ایٹمی بجلی گھر منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوںں نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا ۔اس منصوبے کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی اور لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئے گی۔
