کراچی ( اے بی این نیوز )عاشورہ سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم عاشورہ کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جن حکومتی اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ، نوٹیفکیشن کا اطلاق ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ ملک بھر میں عاشورہ 6 جولائی کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کی بندربانٹ جمہوریت کے چہرے پر بدنما داغ ہے،شیرافضل مروت