اہم خبریں

فلسطین، آئندہ ہفتے جنگ بندی کے خاتمے کیلئے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز          )امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کیلئے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ نیتن یاہو بھی غزہ میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ کوشش ہے کہ 7جولائی سے پہلے غزہ میں سیز فائر ہوجائے۔
ہم نے ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ ختم کرائی۔ ایران میں جن اہداف پر بمباری کی وہ مکمل تباہ ہوئے۔ امریکی سینیٹ نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے جامع ٹیکس اوراخراجات کے بل کو منظورکرلیا۔
امریکی سینیٹ میں بل پر ووٹ برابر،نائب صدر نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر بل منظور کرایا۔ امریکی سینیٹ میں بل کے حق میں 51اور مخالفت میں 50ووٹ پڑے ۔ صدرٹرمپ کے 940صفحات پر مشتمل بگ بیوٹی فل بل پر 4روزتک بحث ہوئی۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد 3.3کھرب ڈالر کا بل ایوان نمائندگان میں بھیج دیا۔ بل میں ٹیکس چھوٹ ،ہیلتھ کیئراورفوڈ پروگرامز میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی تجویز دی گئی۔

مزید پڑھیں :حکومت نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں