شمالی وزیرستان ( اے بی این نیوز )رواں سال کا 14واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ، نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ریفرنس لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 19 ماہ ہے۔
2025 میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4، پنجاب اور جی بی سے ایک، ایک کیس رپورٹ۔ شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات وقت پر مکمل کروائیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے جیل ٹھیک کاٹی ، نشے والا تاثر غلط ہے، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ