مستونگ ( اے بی این نیوز )مستونگ میں فتنہ الہندوستان کا بینک تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ ،ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، 7افراد زخمی ۔ ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ،دہشتگرد پسپا ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ،شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے، 3زخمی ۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس ،جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہاہے۔
حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی۔ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی،رہائش گاہ پرایف سی کی ایک پلا ٹون تعینات کی جائیگی