اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرایف سی تعینات کرنے کافیصلہ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نےکمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔
ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرایف سی کی تعیناتی ہوگی۔ سیکیورٹی مقاصد کیلئے فرنٹیئرکا نسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی جائےگی۔ یہ فیصلہ کسی بھی نا خوشگوار واقعےسےبچنےکےسلسلےمیں کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےڈیڑھ ہفتےقبل مولانافضل الرحمان سے ملاقات بھی کی تھی۔ وزیراعظم نےمولانا فضل الرحمان کے بیٹے پرحملے اوراغوا کرنےکی کوشش پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔
مزید پڑھیں :پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی آئی سی یو میں آتشزدگی ،زیر علاج مریض متاثر