لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کے آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی اے سی میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔
آگ لگنے کے بعد آئی سی یو میں دھواں پھیل گیا،زیر علاج مریض بھی متاثر ہوئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دھواں بجھانے کی کوشش ،ریسکیو نے آگ اور دھویں پر قابو پا لیا ۔ تمام مریضوں کو آئی سی یو سے نکال دیا گیا ،کچھ مریض وینٹی لیٹر پر بھی تھے۔ ایم ایس پی آئی سی کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض محفوظ ہیں۔
ایمرجنسی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ایلون مسک کا امریکی نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان، ’امریکہ پارٹی لانے کی دھمکی