احمد پور شرقیہ (اے بی این نیوز) سکول وین میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، 1 طالبہ جاں بحق اور 10 زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق وین میں 19 طالبات سوار تھیں، پیپر دینے کے بعد واپس لیاقت پور جارہی تھیں۔
احمد پور شرقیہ میں ٹول پلازہ کے قریب گیس لیکیج کے باعث وین کو آگ لگ گئی، وین میں 19 طالبات سوار تھیں، پیپر دینے کے بعد واپس لیاقت پور جارہیں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 10 جھلس کر زخمی ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق طالبہ کی لاش اور جھلسنے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایلون مسک کا امریکی نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان، ’امریکہ پارٹی لانے کی دھمکی