اہم خبریں

ہماری جیتی ہوئی نشستیں مال غنیمت کی طرح بانٹی گئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی مایوسی ہوئی،ہماری جیتی ہوئی نشستیں مال غنیمت کی طرح بانٹی گئیں۔
خیبرپختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے۔
علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی ،ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ جسے شوق ہے وہ علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ پارٹی اختلافات اندرونی مسئلہ ہوتا ہے باہر نہیں آنے چاہئیں۔
جتنے علی امین ہمارے لیے معتبر ہیں اتنے ہی جنیداکبر بھی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی بجٹ مشروط پاس کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کارکنوں کا بہت پریشر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کااہم اجلاس کل طلب،مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا جائیگا

متعلقہ خبریں