اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بھارتی خلائی مشن کی حقیقت، فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشا رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ’’وائٹ پیپر ‘‘ نے بھارتی خلائی پروگرام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارتی قومی و سوشل میڈیا پر بھارتی خلائی مشن کی کوریج محض ڈرامہ تھی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ کے 65 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر نے بھارتی خلائی مشن پر سوالات اٹھا دیئے۔ چندرایان 3 کے لائیو دکھائے گئے مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مشتمل تھے۔ اسرو کا کمانڈ سینٹر ٹی وی پر دکھائے جانیوالےچندرایان 3 کے مناظر میں ایک سٹیج شدہ ماحول پیش کرتا رہا۔
اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ کیا۔ لینڈنگ پوائنٹ اصل قطب سے 630 کلومیٹر دور واقع تھا۔ بھارت کا چندرایان 3 مشن بین الاقوامی سائنسدانوں، بالخصوص چینی ماہرین کے اعتراضات کا شکار ہے۔ بھارت کا خلائی مشن چندرایان 3 ،اسرو کی شفافیت اور ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے ان خلائی مشنز کو سائنسی کامیابی کے طور پر پیش کیا۔
