اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیپرا میں کے الیکٹرک کیجانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ۔ نرخ میں کمی کی منظوری سے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق
بجلی قیمت میں کمی کی صورت میں سبسڈی کا بوجھ وفاقی بجٹ پر پڑے گا۔ پاور ڈویژن کاایف سی اے معاملے پر سماعت مؤخر کرنے کی درخواست ۔ نیپرا کی قانونی ٹیم نے پاور ڈویژن کی استدعا کو غیر آئینی اور قواعد سے متصادم قرار دے دیا۔ نیپرا کے مطابق
فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق قانون واضح ہے، وزارت براہ راست مداخلت کی مجاز نہیں۔ سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ فیصلہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مصلحتوں پر۔ اگر بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ہوتی تو کیا پاور ڈویژن یہی مؤقف اپناتا؟
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت دو نمبری کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا علم نہیں، وزیر دفاع