اہم خبریں

علیمہ خان کا مائنس ون کا بیان ذاتی جذبات کی عکاسی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ باپ پارٹی کو لسٹ جمع کرانے کا دوسرا موقع ملا، پی ٹی آئی کے ساتھ امتیاز کیوں؟ عدالتی نظیریں موجود تھیں، مگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ مخصوص نشستوں پر فیصلہ قانون سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا۔
پی ٹی آئی کو انتخابات سے روکا گیا، پھر حق چھین کر سزا دی گئی۔ اگر مسئلہ پہلے سے معلوم تھا تو الیکشن سے قبل فہرستیں لے لی جاتیں۔ 20جنرل نشستوں کے بدلے 32 مخصوص نشستیں دینا جمہوریت کی توہین ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، یکطرفہ عمل نظام پر سوال اٹھاتا ہے۔
پیپلز پارٹی 2پارٹیوں کی قیادت کر سکتی ہے تو یہی اصول پی ٹی آئی پر بھی لاگو ہو۔ آئینی تقاضے صرف پی ٹی آئی پر لاگو کرنا انصاف نہیں۔ پیپلز پارٹی دو جماعتوں کی قیادت کر رہی ہے، اعتراض نہیں۔ سپریم کورٹ کا فل کورٹ فیصلہ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
قانونی پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، ردعمل آئے گا۔ زلزلوں اور قدرتی آفات کا دائرہ این ڈی ایم اے کے تحت آتا ہے۔ علیمہ خان کا مائنس ون کا بیان ذاتی جذبات کی عکاسی ہے۔
بلڈ لائن کے جذبات سیاسی کارکنوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ ہارڈ ٹائم میں ایسی بیانات پارٹیوں میں آتے رہتے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کے خلاف بھی ایسی ہی اندرونی صورت حال رہی۔

مزید پڑھیں :خیبر پختونخوااسمبلی میں نمبرزگیم کی تبدیلی، اپوزیشن کی نئی صف بندی شروع،جانئے نئی پوزیشن بارے

متعلقہ خبریں