اہم خبریں

خیبر پختونخوااسمبلی میں نمبرزگیم کی تبدیلی، اپوزیشن کی نئی صف بندی شروع،جانئے نئی پوزیشن بارے

پشاور(   اے بی این نیوز      ) خیبر پختونخوااسمبلی میں نمبرزگیم کی تبدیلی ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ۔ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ،اے این پی ،پیپلز پارٹی اور جے یوآئی سمیت دوسری جماعتوں نے صف بندی شروع کردی۔ ذرائع اپوزیشن کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس جلد بلایاجائےگا۔ اجلاس میں نئی صورتحال کے تناظرمیں اہم فیصلے اور مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعدادکاجائزہ لیکرآئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
خواتین کی مخصوص نشستیں اور اقلیتی نشت ملنے کے بعدخیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 52ہو جائے گی ۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں ممبران کی مجموعی نشستیں 145ہیں۔ جن میں سے 93 نشستوں پر حکمران جماعت یعنی سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان برجمان ہیں ۔
موجودہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 27ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف )، مسلم لیگ ن9 پاکستان پیپلز پارٹی5عوامی نیشنل پارٹی2 پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز2ہیں ۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے سے اپوزیشن کی مجموعی نشستوں کی تعداد 52 تک پہنچ جائے گی ۔ جوخیبر پختومخوااسمبلی میں ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کے آزاد ارکان کے رابطوں کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب،کئی شہروں میں آندھی،بارشوں سےتباہی8افراد جاں بحق،مزیدبارشوں اورسیلاب کاالرٹ جاری

متعلقہ خبریں